جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

04:41 PM, 15 Dec, 2025

اسلام آباد: نیشنل امیگریشن اینڈ ریڈریشن کونسل (این آئی آر سی) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

استعفیٰ صدر مملکت کو وزارت اوورسیز پاکستانیز کے سیکرٹری کے ذریعے بھیجا گیا، جس میں کہا گیا کہ معاہدے کی شق XII کے تحت ایک ماہ کا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین مقرر ہوئے اور 4 دسمبر 2024 کو عہدہ سنبھالا تھا، لیکن اب وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے۔

چیئرمین نے اپنی مدت ملازمت کے دوران این آئی آر سی کی خدمات میں تعاون پر شکرگزاری کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ ان کی ذاتی وجوہات کی بنا پر ناگزیر تھا۔

مزیدخبریں