وزیراعظم شہباز شریف کا پاور سیکٹر کی نجکاری میں تیزی لانے کا اعلان

04:02 PM, 15 Dec, 2025

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسابقت پر مبنی مارکیٹ کے قیام کے لیے نجکاری ناگزیر ہے اور یہی ملک میں توانائی کے مسائل کا پائیدار حل فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے بجلی کے نظام کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے بیٹری اینرجی سٹوریج سسٹم پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو فیسکو، آئسکو اور گیپکو کی نجکاری کے حوالے سے اقدامات کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، جس کے تحت جلد ایکسپریشن آف انٹرسٹ شائع کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے شفافیت کے فروغ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کی کوششوں کو سراہا۔

مزیدخبریں