گوگل ٹرانسلیٹ کی نئی صلاحیت: محاورات اور پیچیدہ جملوں کا بہتر ترجمہ

03:43 PM, 15 Dec, 2025

کیلیفورنیا : گوگل ٹرانسلیٹ نے محاورات اور پیچیدہ جملوں کے ترجمے کی صلاحیت میں بہتری لائی ہے۔ اب یہ صرف لفظ بہ لفظ ترجمہ کرنے کے بجائے، جملوں کے معنی اور سیاق و سباق کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھتا ہے، خاص طور پر جب ترجمے میں محاورے یا ثقافتی حوالہ جات شامل ہوں۔

گوگل نے اپنے ترجمہ سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی، جیسے جنریٹو اے آئی (جیمنی) کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس کی مدد سے اب محاورات، سلیگ اور ثقافتی حوالوں کو لفظی ترجمے کے بجائے ان کے اصل مفہوم کے مطابق ترجمہ کیا جاتا ہے۔

گوگل کی رپورٹ کے مطابق، اگر کوئی فقرہ محاورہ ہو، تو گوگل سسٹم اب صرف الفاظ کا ترجمہ کرنے کے بجائے اس کے پورے مفہوم کو صحیح طور پر سمجھ کر ترجمہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اگرچہ مشینی ترجمے میں ابھی بھی کچھ غلطیاں ہو سکتی ہیں، خاص طور پر جب محاورے یا جملے غیر روایتی ہوں، لیکن جدید اے آئی ٹیکنالوجی ان غلطیوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں