پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل، ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ

12:58 PM, 15 Dec, 2025

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 70 ہزار 889 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1289 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 69 ہزار 864 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں