ندا ڈار کا پالتو کتا "بو" گوجرانوالہ سے چوری، پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی

01:59 PM, 15 Dec, 2025

گوجرانوالا: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا "بو" گوجرانوالہ میں چوری ہوگیا ہے۔ ندا ڈار نے اس واقعے کی تفصیل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ نامعلوم چور ان کے گھر کے باہر سے "بو" کو اُٹھا کر لے گئے ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے کتے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ "بو" صرف ایک کتا نہیں، بلکہ ان کے خاندان کا حصہ ہے۔ کچھ روز قبل ہی ندا نے اپنے انسٹاگرام پر "بو" کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ لکھ رہی تھیں کہ کتوں کی محبت اور وفاداری انسان کی زندگی کو ایک نیا رنگ دیتی ہے۔

پولیس نے کتے کی بازیابی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو اس بارے میں کوئی معلومات ملیں تو فوراً پولیس سے رابطہ کریں۔

مزیدخبریں