سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود پر فیصلہ متوقع

11:22 AM, 15 Dec, 2025

کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی صدارت میں ہونے جا رہا ہے، جس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

اس اجلاس کی اہمیت اس لیے بڑھ گئی ہے کہ سٹیٹ بینک نے پچھلے چار اجلاسوں میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ اس بار بھی شرح سود میں کمی کا امکان بہت کم ہے، اور وہ اس بات پر مایوس ہیں کہ سٹیٹ بینک شاید مونیٹری پالیسی کو نرم کرنے کا فیصلہ نہ کرے۔

ماہرین کے مطابق، اس کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) کا دباؤ ہے، جو پاکستان پر زور دے رہا ہے کہ وہ شرح سود کو سخت رکھے تاکہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے اور مالیاتی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں