بی ایل اے کے پرچم سے ہلال غائب، پانچ نکاتی ستارے کی علامت پر سوالات

08:57 PM, 15 Aug, 2026

اسلام آباد: بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) کے پرچم میں استعمال ہونے والی علامات ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔ بی ایل اے کے پرچم کے تاریخی پس منظر اور اس میں موجود سرخ، سبز اور دیگر علامات کا سابق بلوچ ریاستوں کے پرچموں سے تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

 سابق ریاستِ قلات، خاران، لسبیلہ اور مکران کے پرچموں میں سرخ اور سبز رنگ نمایاں رہے، جبکہ بعض تاریخی پرچموں میں ہلال اور ستارہ بھی استعمال کیے گئے۔ اس کے برعکس بی ایل اے سے منسوب پرچم میں ہلال موجود نہیں اور پانچ نکاتی سفید ستارہ نمایاں ہے۔
اس حوالے سے انکشاف کیاگیا ہے کہ  ہلال کی عدم موجودگی اور پانچ نکاتی ستارے کا انتخاب بی ایل اے کی نظریاتی شناخت سے متعلق پیغام رکھتا ہے۔ مزید برآں پانچ نکاتی ستارے کو تنظیم سے متعلق پانچ مبینہ مقاصد کی علامت قرار دیا گیا ہے اور موساد اور بھارتی خفیہ ایجنسی را پر بی ایل اے کے پرچم کی تشکیل اور تنظیم کی مبینہ سرپرستی سے متعلق انکشافات بھی  سامنے آئے ہیں۔  بی ایل اے کو پاکستان سمیت متعدد ممالک نے کالعدم یا دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ 

مزیدخبریں