سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہوگیا

05:44 PM, 15 Aug, 2026

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں قیمتی دھات کے نرخ قدرے نیچے آگئے۔

صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہوگئی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں معمولی گراوٹ دیکھی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 375 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے۔

مزیدخبریں