سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی قیمتی اثاثہ ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

11:24 AM, 15 Aug, 2026

راولپنڈی: یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پیچیدہ اور بدلتے ہوئے سکیورٹی ماحول سے نمٹنے میں سابق فوجیوں کے تجربے اور رہنمائی کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

استقبالیے کے دوران سابق فوجیوں کے دیرینہ کردار اور ملکی دفاع میں ان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سابق فوجیوں نے قومی اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مزیدخبریں