انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، عمارتیں منہدم، ہلاکتوں میں اضافہ

11:10 AM, 15 Aug, 2026

جکارتہ: انڈونیشیا کے مشرقی حصے میں فلوریس جزیرے کے قریب 7.7 شدت کے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں اور مکانات منہدم ہونے سے کم از کم 20 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو گئے۔ حکام کے مطابق تقریباً 2 ہزار افراد نے نگیوکیو کے علاقے سے انخلا کیا، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جسے تقریباً تین گھنٹے بعد واپس لے لیا گیا۔ مختلف ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے کم بلند سونامی لہریں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، جن میں ایک کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

انڈونیشیا کی جیو فزیکل ایجنسی کے مطابق زلزلہ ابتدائی طور پر تقریباً 15 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں