پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس 20 اگست کو کابل میں ہوگا

10:01 PM, 15 Aug, 2025

کابل/اسلام آباد : پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات 20 اگست کو کابل میں منعقد ہوگی، جس کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ملاقات میں تینوں ممالک خطے کی سلامتی، انسداد دہشت گردی، افغان امن عمل اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کے تحت علاقائی روابط اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس علاقائی مسائل کے حل کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ اجلاس ایسے وقت ہو رہا ہے جب افغانستان کی داخلی صورت حال اور خطے کی جغرافیائی سیاسی صورتحال میں خاصی تبدیلیاں آ رہی ہیں، اور فریقین باہمی تعاون کے ذریعے پائیدار امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں