‘گریٹر اسرائیل’ کے قیام پر پاکستان کا واضح موقف، بیانات مسترد

07:15 PM, 15 Aug, 2025

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور "گریٹر اسرائیل" کے قیام سے متعلق تمام بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے بھی پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ ان اشتعال انگیز تقاریر کو رد کرے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔

پاکستان نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے تحفظ اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

مزیدخبریں