سونا 1000 روپے سستا، نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے فی تولہ

05:41 PM, 15 Aug, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد زیورات کے شوقین افراد اور سرمایہ کاروں نے کچھ سکون کا سانس لیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 858 روپے کی کمی ہوئی ہے، اور اب اس کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 3344 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں تبدیلی، عالمی معیشت کی صورتحال اور مقامی مارکیٹ میں طلب و رسد کے باعث سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے۔

مزیدخبریں