پاکستان کی جوہری صلاحیت دفاعی ہے، بلیک میلنگ نہیں:وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان

03:53 PM, 15 Aug, 2025

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر ہتھیار بلیک میلنگ کے لیے نہیں رکھتا بلکہ یہ صلاحیت ملک کے دفاع کے لیے ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات کو اپنے سیاسی مسائل چھپانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے اور بھارت میں مودی کے خلاف مختلف حلقوں کی طرف سے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور بھارت اپنا عالمی مقام مودی کی قیادت میں کھو رہا ہے۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان کا بھارت کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین کا دفاع کر کے ہر جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

مزیدخبریں