سوات و باجوڑ میں سیلابی صورتحال: پاک فوج کا فوری ریسکیو اور امدادی آپریشن جاری

03:43 PM, 15 Aug, 2025

اسلام آباد: شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے سوات اور باجوڑ میں ایک بڑے پیمانے پر فلڈ ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں فوجی ٹیمیں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔

باجوڑ میں ہیلی کاپٹرز کی مدد سے لوگوں کی ریسکیو اور راشن، ادویات کی فراہمی کا عمل جاری ہے، جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی پاک فوج کی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں اور امداد پہنچا رہی ہیں۔ مقامی لوگ پاک فوج کی خدمات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگا رہے ہیں۔

پاک فوج کا یہ آپریشن متاثرین کی حفاظت اور ان کی فوری مدد تک جاری رہے گا تاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا موثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں