خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 43 افراد جاں بحق

03:07 PM, 15 Aug, 2025

پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ ؎

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے مجموعی طور پر 30 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 5 مکمل طور پر منہدم جبکہ 25 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں اور سیلابی صورتحال سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں۔ دیگر متاثرہ علاقوں میں سوات، بونیر، تورغر، مانسہرہ اور شانگلہ شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے آئندہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں