کوالالمپور :ملائیشیا میں منعقدہ تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی کھلاڑیوں طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 گولڈ اور 1 چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں دونوں کھلاڑیوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین ایتھلیٹس عالمی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہیں اور وہ آئندہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر کے گولڈ میڈل جیتنے کا عزم رکھتی ہیں۔
کامیابی کے جشن میں طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے پاکستانی پرچم لہرا کر خوشی کا اظہار کیا۔