وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جاپان کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

11:32 AM, 15 Aug, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 15 اگست سے 20 اگست تک جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئی ہیں۔ اس دورے میں ان کے ساتھ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

مریم نواز جاپان کے شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا دورہ کریں گی جہاں وہ مختلف کاروباری شخصیات اور حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملاقاتوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات ہوگی۔

یہ دورہ پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے اور جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم خیال کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں