پاکستان اور مائکرونیشیا نے سفارتی تعلقات قائم کر لیے

11:56 AM, 15 Aug, 2025

نیویارک: پاکستان اور بحرالکاہل کے جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا نے باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔ یہ تعلقات پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اور مائکرونیشیا کے مستقل مندوب جیم ایس لپوے نے نیویارک میں دستخط کرکے شروع کیے۔

دستخطی تقریب پاکستان کے اقوام متحدہ مشن میں ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے سفارتکار بھی شامل تھے، جن میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون بھی تھے۔

اس موقع پر سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ یہ تعلقات پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر قائم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دونوں ممالک مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے، جیسے انسانی وسائل، ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر اہم مسائل۔

عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان وہ 100 واں ملک ہے جس کے ساتھ مائکرونیشیا نے سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔

مائکرونیشیا کے سفیر جیم ایس لپوے نے بھی کہا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوستی کا یہ نیا سفر شروع کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا اور یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

دستخطی تقریب سے پہلے دونوں سفارتکاروں نے ملاقات بھی کی اور دو طرفہ تعلقات اور اقوام متحدہ کے فورم پر تعاون کے بارے میں بات کی۔

مزیدخبریں