آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے مستقل بحال، چین اب ایران کو اسلحہ نہیں دے گا؛ٹرمپ کا 'بگ ڈیل' کا اعلان

05:16 PM, 15 Apr, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ایک بڑے عالمی سمجھوتے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو مکمل اور مستقل طور پر کھولنے جا رہے ہیں، جس کا مقصد چین سمیت پوری دنیا کی معیشت کو سہارا دینا ہے۔
    عالمی گزرگاہ کی بحالی: صدر ٹرمپ نے کہا، "چین بہت خوش ہے کہ میں آبنائے ہرمز کو مستقل کھول رہا ہوں، یہ اقدام میں نے پوری دنیا کے لیے کیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق، بیجنگ اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دے گا۔


 ٹرمپ نے بیجنگ کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی ان کا شاندار استقبال کریں گے، دونوں ممالک اب 'ہوشیاری' سے مل کر کام کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے امن کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ لڑائی کے مقابلے میں یہ راستہ بہتر ہے، لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ "اگر لڑنا پڑا تو امریکہ کسی بھی ملک سے بہتر لڑنا جانتا ہے۔"امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایسی سازگار صورتحال دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہوگی جہاں بڑی طاقتیں اس طرح متفق ہوں۔

مزیدخبریں