شادی کے لیے مخلص شخص کی تلاش میں ہوں:سونیا حسین

09:13 PM, 15 Apr, 2025

کراچی: اداکارہ سونیا حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی پر یقین رکھتی ہیں، مگر تبھی کریں گی جب کوئی ’مخلص اور سچا‘ شخص ملے  اور ہاں، ان کی دل کی خواہش ہے کہ وہ پانچ بچوں کی ماں بنیں!

’فوچیا میگزین‘ کے پروگرام میں سونیا نے بتایا کہ پی آئی اے کے طیارہ حادثے نے ان کی زندگی بدل دی تھی۔ وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں اور مہینوں گھر سے باہر نہیں نکلیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل کی لڑکیاں جو یہ کہتی ہیں کہ انہیں مرد کی ضرورت نہیں، ان کی سوچ سونیا کو سمجھ نہیں آتی۔ ان کے مطابق زندگی ایک ساتھ چلنے کا نام ہے، اور مرد و عورت ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں۔

اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سونیا نے مسکرا کر کہا، "وقت آئے گا تو شادی ہو جائے گی، لیکن تب تک نہیں جب تک کوئی صحیح انسان نہ ملے۔" انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ محبت میں یقین رکھتی ہیں، مگر اب زیادہ حقیقت پسند ہو گئی ہیں۔

مزیدخبریں