راولپنڈی چیمبر کی جانب سے نگار جوہر خواتین کی ترقی کی سفیر نامزد

09:05 PM, 15 Apr, 2025

راولپنڈی: پاکستان کی پہلی تھری سٹار خاتون جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے خواتین کی نمائندگی کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔

یہ اعلان ایک شاندار تقریب "شی لیڈز – اے ٹریبیوٹ ٹو ویمن" میں کیا گیا جہاں ملک بھر سے خواتین کو ان کی خدمات پر سراہا گیا۔
تقریب میں نگار جوہر کی بطور مہمان خصوصی شرکت نے شرکاء کے لیے ایک ولولہ انگیز لمحہ پیدا کیا۔آر سی سی آئی کے صدر نے ان کی خدمات کو "ہمت، استقامت اور وژن کی علامت" قرار دیا۔
نگار جوہر کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں۔

مزیدخبریں