سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، خریداروں پر اضافی بوجھ

07:16 PM, 15 Apr, 2025

کراچی: ایک دن کی معمولی کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ہو گئی۔ صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تک جا پہنچا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے بڑھ گئی۔

کاروباری حلقوں اور خریداروں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم نہ ہونے کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 6 ڈالر کے اضافے کے بعد 3224 ڈالر پر آ گیا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں