یورپ کے خواب، موت کی نیند سو گئے: لیبیا کشتی حادثے میں 4 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

07:09 PM, 15 Apr, 2025

اسلام آباد : خوشحالی اور بہتر مستقبل کے خواب لیے سمندر عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 4 پاکستانی نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ لیبیا سے یونان جاتے ہوئے کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 11 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے 3 اور گوجرانوالہ کا ایک نوجوان شامل ہے۔ یہ سانحہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔

حادثے نے ایک بار پھر غیر قانونی ہجرت، انسانی سمگلنگ اور نوجوانوں کی جان لیوا امیدوں پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں