"برین ڈرین نہیں، یہ پاکستان کا برین گین ہے":آرمی چیف کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین

06:26 PM, 15 Apr, 2025

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں بسنے والے پاکستانی برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین کی بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن سے باہر مقیم پاکستانی نہ صرف ملک کے سفیر ہیں بلکہ اس کی روشنی بھی ہیں، جو اقوامِ عالم میں پاکستان کا مثبت عکس پیش کرتے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ "آپ نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دنیا بھر میں ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے۔" آرمی چیف نے اس موقع پر پاکستان کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چند مٹھی بھر دہشت گرد ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اپنی اگلی نسلوں کو پاکستان کی اصل کہانی ضرور سنائیں، جو قربانیوں، جدوجہد اور عزم پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سوال یہ نہیں کہ کب ہوگی، بلکہ یہ ہے کہ کتنی تیزی سے ہوگی۔

مزیدخبریں