اسلام آباد: پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقوں میں گرمی بڑھنے سے گلیشیئرز کے پھٹنے کا امکان ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب آسکتا ہے۔
چترال، دیر، سوات اور دوسرے پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو خبردار کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں کو بھی ہر وقت تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ انتظامیہ ہنگامی ساز و سامان پہلے سے تیار رکھے، اور مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے۔ سیاحوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں