لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

04:43 PM, 15 Apr, 2025

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس علی باقر نجفی کے اعزاز میں ججز لان میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت دیگر معزز ججز نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران جسٹس نجفی کی قانونی خدمات اور عدالتی فیصلوں کو سراہا گیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 40 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے سنائے، جن میں 222 عدالتی نظیر کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ جسٹس نجفی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی سربراہی کی اور انسانی حقوق و آئینی معاملات پر کئی اہم فیصلے دیے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے معزز ججز نے جسٹس نجفی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے ساتھ یادگاری گروپ فوٹو بھی کھنچوایا۔

یاد رہے کہ جسٹس نجفی 14 ستمبر 2025 کو ریٹائرڈ ہونے والے تھے تاہم اب سپریم کورٹ میں ان کی تقرری کے بعد وہ مزید تین سال تک عدالتی فرائض انجام دیں گے۔

مزیدخبریں