کراچی : پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے حالیہ دنوں ایک سپورٹس پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہانیہ عامر کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنائی گئی تصویر کو پہچاننے میں ناکامی کا سامنا کیا۔ اس موقع پر ان سے مختلف مشہور شخصیات کی اے آئی تصاویر پہچاننے کا ٹاسک دیا گیا تھا، اور جب ہانیہ عامر کی تصویر دکھائی گئی، تو نعیمہ بٹ انہیں نہیں پہچان پائیں۔
اینکر نے اس پر سوال اٹھایا کہ آپ نے اپنی ساتھی اداکارہ کو کیسے نہیں پہچانا؟ تو نعیمہ بٹ نے جواب دیا کہ وہ ہانیہ عامر کو ذاتی طور پر اتنا نہیں جانتیں، حالانکہ دونوں اداکارائیں ایک ساتھ ڈرامہ "کبھی میں، کبھی تم" میں کام کر چکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس واقعہ پر ردعمل آیا، اور کئی صارفین نے نعیمہ بٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا، خصوصاً جب انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اسے ذاتی طور پر جانتے ہیں۔ تاہم، کچھ صارفین نے ان کی باتوں کو درست تسلیم کیا، اور ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ کسی کے ساتھ کام کرنے کے باوجود آپ کی ذاتی تعلقات زیادہ نہ ہوں۔