پاکستان میں امریکی خام تیل کی درآمد پر مشاورت جاری

03:17 PM, 15 Apr, 2025

اسلام آباد: پاکستان کی حکومت نے امریکہ سے خام تیل خریدنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ تجارتی خسارے کو کم کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کی حکمت عملی کے طور پر سامنے آیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان ایک ارب ڈالر تک کا خام تیل امریکہ سے خریدنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ یہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اور پاکستان کے حکام امریکہ روانگی سے پہلے اس پر بات چیت کر رہے ہیں۔

وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، حکومت کا ارادہ ہے کہ 10 فیصد خام تیل اور پٹرول امریکہ سے درآمد کیا جائے تاکہ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کو کم کیا جا سکے، جو اب 6 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے

مزیدخبریں