لاہور:لاہور جسے کبھی “باغوں کا شہر” کہا جاتا تھا، اب اپنے ماضی کی شان و شوکت کو واپس لانے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے قدیمی لاہور کے گرد مضبوط فصیل اور مغلیہ دور کے باغات کی تعمیر کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فصیل، جو پانچ کلومیٹر طویل اور 20 فٹ اونچی ہو گی، نہ صرف لاہور کے تاریخی ورثے کو تحفظ دے گی بلکہ اسے ایک نیا ثقافتی روپ بھی دے گی۔ نواز شریف کی مشاورت سے ترتیب دیا گیا یہ منصوبہ، صرف اینٹ پتھر نہیں بلکہ لاہور کی روح سے جُڑا ایک خواب ہے۔
شہر کے 12 دروازوں کی بحالی، اندرون لاہور کی گلیوں میں پیدل راہداریاں، اور قدیم بازاروں کے اطراف پارکنگ کی سہولیات ، سب کچھ مل کر اس شہر کو ایک بار پھر سیاحوں کا مرکز بنا دیں گے۔