کراچی: کورنگی کریک میں 17 دن سے لگی آگ اچانک بجھ گئی

11:38 AM, 15 Apr, 2025

کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 17 دن سے لگی آگ بالآخر بجھ گئی ہے، تاہم اس کے بعد بھی گیس کا اخراج جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے میں بدبو پھیل گئی ہے۔ اس کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں کو اس علاقے سے دور رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 29 مارچ کو ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے پانی کے لیے بورنگ کرنے کے دوران 1200 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا۔ اس دوران گیس کے اخراج کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ گزشتہ روز سندھ حکومت کے چیف سیکرٹری کے ترجمان نے بتایا کہ کورنگی کریک میں آگ بجھانے کے لیے امریکی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی، خاص طور پر آئل ریفائنری کے قریب ڈرلنگ کے دوران یہ آگ لگی تھی۔

مزیدخبریں