مستونگ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب ایک دھماکا ہوا، جس میں 3 پولیس اہلکار شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا دشت روڈ کے علاقے کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، جہاں موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے۔ واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔