اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظور

05:36 PM, 14 Sep, 2026

کراچی: سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔

 ترمیمی بل کے تحت بلدیاتی کونسل کی مدت مکمل ہونے کے بعد میئر ہی ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات استعمال کرے گا۔ نئے منتخب میئر یا چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھالنے تک سبکدوش بلدیاتی نمائندے بطور ایڈمنسٹریٹر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

 بل میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین کونسل کا کنوینر ہوگا اور کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔

 بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے ایوان میں احتجاج اور نعرے بازی کی، تاہم حکومت نے کثرتِ رائے سے ترمیمی بل منظور کرلیا۔

مزیدخبریں