کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فلور ملز کو یکم اکتوبر سے سرکاری گندم کی فراہمی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی ہے کہ سندھ بھر میں فلور ملز کو گندم کی فراہمی بڑھائی جائے تاکہ آٹے کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم کی دستیابی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی نقل و حمل کے لیے ٹینڈر 22 ستمبر کو کھولا جائے گا، جس کے بعد سرکاری گندم کی فلور ملز تک ترسیل کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔