کراچی: سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مہنگائی، ملکی معاشی صورتحال اور دیگر اہم معاشی عوامل کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات اور مہنگائی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔