پی ٹی آئی احتجاج کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

02:15 PM, 14 Sep, 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت کو عوامی شاہراہیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔

 عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صوبائی حکومتیں مارچ، جلوس یا ریلی کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال کو روکیں۔ سیاسی سرگرمیوں کیلئے ریاستی وسائل کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے فریقین کے دلائل سننے اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔

 عدالت نے قرار دیا کہ احتجاج اور سیاسی سرگرمی ہر شہری اور جماعت کا حق ہے، تاہم اس حق کے استعمال میں قانون اور دیگر شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں