27 ستمبر کے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت آج

10:40 AM, 14 Sep, 2026

اسلام آباد: تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ کچھ دیر بعد کیس کی سماعت کرے گا۔

 ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس اپنے بیاناتِ حلفی عدالت میں جمع کرائیں گے۔

 عدالت میں لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان اور انتظامی امور سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔ فریقین کی جانب سے مؤقف پیش کیے جانے کے بعد عدالت آئندہ لائحہ عمل سے متعلق احکامات جاری کرے گی۔

مزیدخبریں