آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑا اتار چڑھاؤ، کئی ممالک میں رعایتیں شروع

11:49 AM, 14 Sep, 2026

کیلیفورنیا : آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ ایک طرف ایپل نے بنیادی آئی فون 17 کی قیمت بڑھا دی ہے، تو دوسری جانب کئی ریٹیلرز پرانے سٹاک کو ختم کرنے کے لیے پرو ماڈلز پر بھاری رعایتیں دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایپل نے بیس ماڈل آئی فون 17 کی قیمت میں 100 ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔ سمارٹ فونز کی تیاری میں استعمال ہونے والے مختلف پرزوں اور میموری کی لاگت بڑھنے کو قیمت میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

ادھر آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کی پیداوار بند ہونے کے بعد مارکیٹ میں موجود باقی یونٹس کو فروخت کرنے کے لیے ریٹیلرز نے قیمتیں کم کرنا شروع کردی ہیں۔

آسٹریلیا میں جے بی ہائی فائی نے آئی فون 17 کی قیمت 1499 آسٹریلوی ڈالر سے کم کرکے 1399 ڈالر کردی۔ جرمنی میں 256 جی بی آئی فون 17 پرو میکس 1329 یورو میں فروخت کیا جارہا ہے، جو اس کی ابتدائی قیمت سے 120 یورو کم ہے۔

برطانیہ میں بھی صارفین کو رعایت کا فائدہ مل رہا ہے۔ ایمازون پر آئی فون 17 پرو 999 پاؤنڈ جبکہ پرو میکس 1099 پاؤنڈ میں دستیاب ہے، جو ایپل کی مقرر کردہ قیمت سے 100 پاؤنڈ کم ہے۔ آئی فون ایئر کے 512 جی بی ورژن پر بھی 200 پاؤنڈ کی کمی دیکھی گئی ہے۔

ایپل نے قیمت کیوں بڑھائی؟
ٹیکنالوجی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے پیداواری اخراجات، خصوصاً میموری اور دیگر اہم کمپوننٹس کی قیمتوں میں اضافے نے سمارٹ فون کمپنیوں کے لیے لاگت بڑھا دی ہے۔ ایپل نے بھی اسی اضافی لاگت کا کچھ حصہ صارفین تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل اور سام سنگ سمیت دیگر بڑی ٹیک کمپنیاں بھی اپنی نئی ڈیوائسز کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہنگے کمپوننٹس کا اثر پوری سمارٹ فون مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔

تاہم، پرانے ماڈلز کے سٹاک کو ختم کرنے کے لیے ریٹیلرز کی جانب سے دی جانے والی رعایتیں صارفین کے لیے نسبتاً کم قیمت پر آئی فون خریدنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں