پاک بھارت میچ کا بے چینی سے انتظار ، ویمنز ٹیم کی جانب سے مردوں کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات

12:03 PM, 14 Sep, 2025

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے، لیکن ٹیم نے پاک بھارت میچ سے قبل مردوں کی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ایک بڑا موقع ہوتا ہے، اور سب کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ میچز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، اور ہمیں پوری امید ہے کہ ٹیم بھارت کے خلاف بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے بھی مردوں کی ٹیم کے لیے نیک تمنائیں بھیجتے ہوئے کہا کہ وہ اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔اوپنر ایمان فاطمہ اور نتالیہ پرویز نے بھی اپنی دعائیں اور سپورٹ قومی ٹیم کے ساتھ ظاہر کیں اور کہا کہ پوری قوم ٹیم کے ساتھ ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ میچ ایک بار پھر شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، اور ویمنز ٹیم کا یہ سپورٹ جذبہ قابلِ تعریف ہے۔

مزیدخبریں