پنجاب میں مون سون بارشوں کا گیارویں سپیل، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

01:43 PM, 14 Sep, 2025

لاہور : پنجاب میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں اور پی ڈی ایم اے نے 16 سے 19 ستمبر کے درمیان بارشوں کا گیارویں سپیل کا الرٹ دے دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالے اُبلنے کا خدشہ ہے۔

حال ہی میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے راوی، چناب اور ستلج کے سیلابی پانی نے کئی علاقوں میں تباہی مچائی ہے۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ سے زائد لوگ اور 20 لاکھ سے زیادہ جانور محفوظ جگہوں پر منتقل کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ، میڈیکل اور ویٹرنری کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرین کو مدد دی جا سکے۔

منگلا ڈیم 93 فیصد اور تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر چکے ہیں، جبکہ بھارت میں بھی ستلج کے اوپر موجود ڈیمز اپنی مکمل صلاحیت کے قریب ہیں، جس سے پانی کی روانی مزید تیز ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلابی علاقوں اور دریاؤں کے کنارے جانے سے گریز کریں تاکہ اپنی جان کو محفوظ رکھ سکیں۔

مزیدخبریں