کرم: کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی، جس پر پاک فوج نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں طالبان کی متعدد پوسٹس کو بھاری نقصان پہنچایا گیا جبکہ ایک ٹینک بھی تباہ کر دیا گیا۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور شدت پسندین نے اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونا شروع کر دیا۔
پاک فوج نے علاقے میں اپنی موجودگی مزید مضبوط کر دی ہے اور حالات پر مکمل قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔