سوات اور ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

09:27 PM, 14 Oct, 2025

سوات: سوات، ہنزہ اور گردونواح میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 47 کلومیٹر اور مرکز مینگورہ کا پہاڑی علاقہ تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے نظر آئے۔

مقامی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور زلزلے کے بعد کی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق شمالی پاکستان اور ہندوکش کا علاقہ زلزلہ خیز زون میں شامل ہے، جہاں معمولی نوعیت کے جھٹکے اکثر محسوس کیے جاتے ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزیدخبریں