اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اپنی نئی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں 2025 اور 2026 کے لیے مثبت اشارے دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2025 میں 3.5 فیصد اور 2026 میں 4.3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد رہنے کے بعد 2026 میں 14.3 فیصد تک کم ہوگی۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی کم ہونے کا امکان ہے، جو 2025 میں جی ڈی پی کا 1.8 فیصد اور 2026 میں 1.3 فیصد تک جائے گا۔ بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی متوقع ہے، جو 2025 میں 8.3 فیصد سے گھٹ کر 2026 میں 7.3 فیصد ہو جائے گی۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تیل کی درآمد اہمیت رکھتی ہے، جبکہ مہنگائی کا مسئلہ ابھی بھی چیلنج ہے۔