لاہور ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے 8 وکٹیں درکار، جنوبی افریقہ نے آغاز کر دیا

06:04 PM, 14 Oct, 2025

لاہور: قذافی سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہو گیا، جہاں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 277 رنز کا ہدف دیا ہے۔ تیسرے دن کے اختتام پر پروٹیز ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ریان ریکلٹن 29 اور ٹونی ڈی زورزی 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 8 وکٹیں درکار ہیں۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم محض 167 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا ہے۔ پہلی اننگز میں پاکستان نے 378 رنز بنائے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز کی برتری کے ساتھ ہوا، مگر امام الحق اور شان مسعود جلد آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسوامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سمون ہارمر کو 4 اور کگیسو ربادا کو ایک وکٹ ملی۔

جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کا آغاز 216 رنز پر 6 وکٹیں گنوا کر کیا تھا، لیکن جلد ہی مزید وکٹیں گنوائیں۔ ٹونی ڈی زورزی نے اپنی سنچری مکمل کی اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر لے آئے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، اور امام الحق، شان مسعود، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلا اننگز 378 رنز تک پہنچا۔

مزیدخبریں