گوگل میپ کی رہنمائی پر بھروسہ، پولش سیاح نہر میں جا گری

05:31 PM, 14 Oct, 2025

وینس: اٹلی کے سیاحتی شہر وینس میں گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث ایک پولش خاتون سیاح نہر میں جا گریں۔ خاتون، وکٹوریا گوزینڈا، موبائل پر راستہ دیکھتے ہوئے سیڑھیاں اتر رہی تھیں کہ اچانک پانی میں جا گریں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے لکھا: "جب گوگل کہے ’سیدھا جاؤ‘، لیکن آپ وینس میں ہوں!"۔ خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں اور ویڈیو میں انہیں پٹی باندھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، جبکہ سیاحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وینس میں ڈیجیٹل نقشے اکثر درست راستہ نہیں بتاتے، اس لیے سیاحوں کو محتاط رہنا چاہیے۔

مزیدخبریں