کیلیفورنیا:گوگل اگلے پانچ سالوں میں بھارت کے آندھرا پردیش میں مصنوعی ذہانت کے لیے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ کمپنی کا امریکا کے باہر سب سے بڑا AI ہب ہوگا۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ یہ مرکز جدید کمپیوٹنگ اور توانائی کے نظام کو یکجا کرے گا تاکہ ٹیکنالوجی کو تیز رفتاری سے صارفین تک پہنچایا جا سکے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی موجود ہے، لیکن بھارتی حکومت امریکی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔