پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع، عوام کو ریلیف ملے گا

04:03 PM, 14 Oct, 2025

اسلام آباد :حکومت نے آئندہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ راحت ملے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ 15 اکتوبر کو نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جو 16 اکتوبر کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 262 روپے 58 پیسے تک پہنچ سکتی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی تقریباً 97 پیسے کی کمی ہو گی، جس کے بعد قیمت 275 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی قابلِ ذکر کمی کی توقع ہے۔

عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور پاکستانی روپے کے استحکام کی وجہ سے یہ ریلیف ممکن ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کمی سے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے اخراجات کم ہوں گے، جو مجموعی طور پر مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں