انسداد دہشت گردی عدالت کا بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

12:47 PM, 14 Oct, 2025

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج 29 مختلف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم 26 نومبر کے احتجاج کیسز کی سماعت کے دوران سامنے آیا۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکلا کی غیر موجودگی اور پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا اور ان کی عبوری ضمانتوں میں 4 نومبر تک توسیع کر دی۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تمام مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے اور وکلا کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کی۔ پولیس کو یہ بھی حکم دیا گیا کہ وہ بشریٰ بی بی سے جیل میں تفتیش مکمل کرے۔

مزیدخبریں