لاہور: لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق راستوں کی بندش کی وجہ سے یہ سروسز عارضی طور پر معطل تھیں، لیکن اب سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔
اورنج لائن ٹرین پانچ روز کی بندش کے بعد آج سے اپنے تمام سٹیشنز پر شیڈول کے مطابق چلنے لگی ہے، جبکہ میٹرو بس سروس بھی چار روز کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ اتھارٹی نے بتایا کہ تمام میٹرو بس اسٹاپس اور اورنج لائن کے سٹیشنز کھول دیے گئے ہیں۔
سکیورٹی اور ٹریفک کے حالات میں بہتری آنے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کا آپریشن دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جس سے لاہور کا پبلک ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔