پی ٹی سی ایل کی سمندری کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس میں خلل کا خدشہ

09:59 AM, 14 Oct, 2025

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے اطلاع دی ہے کہ سمندری کیبل کی مرمت کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے، جو 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے سے شروع ہوگا۔ مرمت کا کام تقریباً 18 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا جزوی طور پر سروس میں تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے سروس کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔
 
 

مزیدخبریں